اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

نوجوان نے شادی پر زور دینے پر حاملہ دوست کو قتل کر ڈالا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک نوجوان نے شادی کیلئے زور ڈالنے پر اپنی حاملہ دوست کو قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے روہتک میں سنجو نامی لڑکے نے شادی کے لیے زور زور ڈالنے پر اپنی حاملہ دوست سونیا کو قتل کر دیا اور پھر اپنے دو دوستوں کی مدد سے لاش کو دفنا دیا۔مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ سونیہ کے سوشل میڈیا پر 6000 سے زائد فولوورز تھے اور اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی تصاویر پوسٹ کر رکھی تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ سونیا 7 ماہ کی حاملہ تھی اور وہ سنجو کو شادی کے لیے اصرار کر رہی تھی تاہم لڑکا شادی کے لیے تیار نہیں تھا اور چاہتا تھا کہ سونیا اپنا حمل ضائع کروا دے۔پولیس کے مطابق دونوں کی اس معاملے پر کئی بار تکرار بھی ہو چکی تھی اور قتل کے روز بھی سونیا ملزم سنجو سے ملاقات کے لیے گئی تھی۔پولیس کے مطابق مقدمے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…