عارف والا(این این آئی)پنجاب کے شہر عارف والا میں جائیداد کے تنازع پر پوتے نے ٹریکٹر چڑھا کر اپنے حقیقی دادا کو قتل کردیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔عارف والا میں تھانہ سٹی کے علاقے 69ای بی میں دلخراش واقعہ پیش آیا،
جہاں جائیداد کے تنازع پر سگے پوتے نے اپنے ہی سگے 75سالہ دادا محمد اصغر علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔16سالہ ملزم واصف نے پہلے دادے پر تشدد کیا بعد میں اوپر ٹریکٹر چڑھا دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔