جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

شوہر نے 2 گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں شوہر نے اپنی 2 گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھونیشور شہر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ پردمونیا کمار پیشے کے اعتبار سے فارمسٹ ہے جس نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم پردمونیا کمار کی 2 گرل فرینڈز ہیں اور دونوں ہی بطور نرس ملازمت کرتی ہیں، ملزم نے بیوی سبھاشری سے 2020 میں شادی کی تھی جس کے بعد سے وہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہا، شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون گزشتہ 6 ماہ سے اپنے والدین کے گھر پر رہ رہی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر سبھاشری کو قتل کرنے کی سازش کی اور 27 اکتوبر کو اپنی بیوی کو سمپور کے علاقے میں گرل فرینڈ روزی کے گھر لے آیا جہاں اسے زبردستی بے ہوشی کی دوائی زیادہ مقدار میں دی گئی۔پولیس نے بتایاکہ شوہر نے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا اور بیوی کو اسپتال لے جا کر خودکشی کرنے کا بتایا جہاں ڈاکٹرز نے سبھاشری کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے بتایا کہ سبھاشری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ملزم کا پردہ فاش کردیا اور رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ملزم نے زبردستی زیادہ مقدار میں خاتون کو بے ہوشی کی دوائی دی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم اور اس کی دونوں گرل فرینڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…