ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)برطانوی حکومت نے غیر ملکی سیزنل ورکرز کے لیے 43 ہزار ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تمام ویزے ہارٹیکلچر سیکٹر کے لیے ہوں گے۔ نئے سال میں پولٹری سیکٹرکے لیے اضافہ دوہزار ویزے جاری کیے جائیں گے۔

ان ویزوں سے پاکستانی محنت کش بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ دی نیشنل فارمرز یونین(یو کے)نے ویزوں کے اجرا کے اعلان کا خیرمقد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو محنت کشوں کی ضرورت ہے اس لیے افرادی قوت کی درآمد ناگزیر ہوچکی ہے۔نیشنل فارمرز یونین نے کئی سال تک افرادی قوت کی درآمد کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو موسمی یا عارضی ورکرز کی ضرورت رہتی ہے۔

نیشنل فارمرز یونین کے صدر ٹام بریڈشا نے اس سلسلے میں سابق شیڈو وزیرِداخلہ یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کی تھی۔ رواں سال لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے پر انہوں نے ماحول، خوراک اور دیہی امور کے وزیرِمملکت اسٹیو ریڈ سے بھی ملاقات کی اور اپنے شعبے کی مشکلات سے آگاہ کیا۔رائے عامہ کے چند حالیہ جائزوں کے مطابق برطانیہ میں عارضی ویزے پر کام کرنے والے غیر ملکی محنت کشوں میں سے 91 فیصد نے برطانیہ میں کام کرنے کو ایک اچھا تجربہ قرار دیا ہے اور 95 فیصد نے دوبارہ آنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…