کراچی(این این آئی)موبائل فون کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کے لیے شارٹ کوڈز متعارف کروادیے گئے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کے لیے نئے شارٹ کوڈز لانچ کیے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے سیل فون پر غیرضرور میسجز اور کالز کو نہ صرف بلاک کرسکتے ہیں بلکہ باآسانی سم کی تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کون سے کوڈز استعمال کرتے ہوئے کون سی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔پاکستانی میں مواصلات پر نظر رکھنے والے ادارے نے بتایا کہ اب صارفین غیرضروری کالز اور میسجز سے 9000 پر ایس ایم ایس بھیج کر چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپنے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن اسٹیٹس کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل کے 15 ڈیجٹ والے آئی ایم ای نمبر کی بھی تصدیق کرسکتے ہیں۔