جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز و ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اس ضمن میں محکمہ ایکسائو کو کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اعلی سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد تین ماہ 15 دن میں حاصل کر لیا ہے۔ اجلاس کے موقعے پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز کو ٹیکس ٹارگیٹس بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں ٹیکسیشن کے نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بھی آن لائن ہو جائے گی ، شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کر سکیں گے اور موٹر وہیکل ٹیکس بھی گھر بیٹھے ادا کر سکیں گے، نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا، حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ٹیکس ادائگی کا نظام مزید آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، تمام اقدامات کا مقصد عوام کی دشواریوں کا خاتمہ ہے، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے حالیہ مالی سال کے ٹیکس ٹارگٹ کا 34 فیصد وصولی کر لیا، جو خوش آئند بات ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس آویزاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لئیمزید اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کے لئے پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کے لئے رابطہ مہم تیز کی جائے، پریمئم اور پرسنل نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کو مزید تیز کرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ لوگ آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکیں، آن لائن نیلامی سے جمع ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے دی جائے گی۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…