منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جنگلی حیات کی ایک تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پرندوں کی آبادی میں تیزی سے کمی ہورہی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی منفی سطح پر ہورہی ہے۔ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)ترکیے کے جنگلی حیات کے ماہر احمد ایمرے کوتوکو نے میڈیا کو بتایا کہ پرندے کسی علاقے میں تنزلی کا پہلا محرک ہوتے ہیں۔ اگر کہیں پرندوں کی آبادی میں کمی واقع ہو تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہاں کچھ گڑبڑ ہے۔

پرندوں کی آبادی اور فطرت کے توازن کے درمیان تعلق کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں ایک زمانے میں پرندے جو کھیتی باڑی پر کھانا کھاتے تھے ان میں کیڑے مار ادویات کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں کی آبادی میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے پولینیشن میں بھی کمی واقع ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاہم اگر شکاری پرندوں کا کافی تناسب ہو تو کیڑے مار ادویات کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وہاں چوہوں کی تعداد کم ہوگی۔ امریکا اور یورپی ممالک نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بہت سے منصوبے بنائے ہیں جس پر ہمیں بھی عملدرآمد کرنا چاہیے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…