عجیب حرکت،جرمن شہری نے چہرے پر 11 سوراخ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

10  اکتوبر‬‮  2015

برلن(نیوز ڈیسک) جرمنی کے 22 سالہ نوجوان نے اپنے گال اور چہرے کے دیگر حصوں پر 11 سوراخ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔دن چھدوانے کے جنون میں مبتلا جوئیل مگلر نے اپنے ہونٹوں اور ناک پر بھی بڑے بڑے سوراخ کرائے ہیں جنہیں انہوں نے ’’گوشت میں سرنگ‘‘ قرار دیا جب کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کے چہرے پر سب سے زیادہ سوراخ کیے گئے ہیں۔ مگلر کے گالوں پر سب سے بڑے سوراخ ہیں جن کی چوڑائی 34 ملی میٹر ہے اور اب وہ گالوں کے سوراخ کو مزید 40 ملی میٹر تک لے جانا چاہتے ہیں۔13 برس کی عمر میں انہوں نے کان کی لو میں سوراخ کرائے تھے جس کے بعد انہوں نے چہرے سمیت پورے بدن میں 27 سوراخ کرائے ، 6 ٹیٹو بنوائے اور ایک پیوندکاری بھی کرائی اور اس کے بعد بھی ان کا دل نہ مانا تو انہوں نے اپنی زبان کو 2 حصوں میں تقسیم کرادیا۔ مگلر اب دونوں گالوں سے زبان باہر نکال سکتے ہیں اور دونوں گالوں سے لالی پاپ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ شوق بہت تکلیف دہ ہے اور انہیں آپریشن کے ہفتوں بعد بھی تکلیف ہوتی رہتی ہے لیکن زخم ٹھیک ہوتے ہی وہ دوسری مرتبہ آپریشن کرانے کا سوچنے لگتے ہیں۔
مگلر کھاتے وقت چھوٹے نوالے کھاتے ہیں ورنہ غذا دونوں گالوں کے سوراخ سے باہر پھسل جاتی ہے جب کہ وہ دونوں گالوں کے آرپار سے ڈور گزارسکتیہیں۔ مگلر کے مطابق لوگ ان سے دور رہتے ہیں لیکن ان کی والدہ کو ان کا ہر انداز پسند ہے اور وہ انہیں خوبصورت قرار دیتی ہے، مستقبل میں جوئیل مگلر اپنے چہرے اور جسم پر مزید تبدیلیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…