ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی سرمایہ کارفرم پاکستان ریفائنری کو 1 ارب ڈالر دینے پر رضامند

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک چینی سرمایہ کار کارپوریشن پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے اپگریڈیشن پروجیکٹ کیلیے 1 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگئی ہے، لیکن چینی فرم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈیل میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہوگا، اور پاکستان ریفائنری حکومتی کنٹرول کے بغیر ڈالر واپس کرے گی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ریفائنریز سمیت پرائیویٹ سیکٹر کو سرمایہ کاری کیلیے ڈالر رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے، پٹرولیم ڈویژن میں موجود ذرائع نے بتایا کہ چینی فرم کو بتایا گیا ہے کہ ریفائنری پٹرولیم مصنوعات کی ایکسپورٹ سے جو ڈالر حاصل کرے گی، اس سے چینی فرم کو ادائیگی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاک ریفائنری اپنی پیدوار کو 50 ہزار بیرل روزانہ سے بڑھا کر 1 لاکھ بیرل روزانہ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اور پلانٹ کی ایکسپینشن اور اپ گریڈیشن کیلیے چین کے یونائیٹڈ انرجی گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرچکی ہے، واضح رہے کہ ریفائنری اس وقت سالانہ 250,000 ٹن موٹر اسپرٹ پیدا کر رہی ہے، تاہم اپ گریڈیشن کے بعد یہ پیداوار 1.5 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ ٹن سالانہ سے بڑھ کر 2 ملین ٹن ہوجائے گی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…