اسلا م آباد( این این آئی)حکومت نے آئی پی پیز کو حتمی تصفیہ کے طور پر 72 ارب روپے ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے 5 آئی پی پیز کو واجب الادا ادائیگیوں پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئی پی پیز کو حتمی تصفیہ کے طور پر 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی، آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں لیٹ پیمنٹ سرچارج شامل نہیں ہوگا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت حب کو کو ساڑھے 36 ارب روپے، روش پاورکو ساڑھے 15 ارب روپے، لال پیر پاور کمپنی کو 12 ارب 80 کروڑ روپے، اٹلس پاور لمیٹڈ کو ساڑھے 15 ارب روپے اور صبا پاور کو 6 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی۔ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے کیا جائے گا۔