نیویارک (نیوز ڈیسک) کینیڈا اور امریکا کی تحقیقاتی ایجنسیوں نے بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا۔پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، اور دیگر ہمسایہ ممالک کو کینیڈا اور امریکا کی ایجنسیوں کا شکر گزار ہونا چاہیے، جنہوں نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لایا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں 11 سکھوں اور کشمیریوں کو قتل کیا۔اس سے قبل امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، اور جرمنی بھی بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی مجرمانہ کارروائیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔بھارت کا امریکا کے ساتھ تعاون برقرار ہے، جبکہ کینیڈا کے ساتھ اس معاملے میں کشیدگی جاری ہے۔
نریندر مودی کی حکومت نے مخالفین کو ختم کرنے کی کوشش میں کئی ناکام اور کامیاب کارروائیاں کیں، جنہیں کینیڈا اور امریکی تحقیقاتی اداروں نے بے نقاب کر دیا۔امریکی حکام نے یورپ میں چیک ریپبلک سے “را” کے ایجنٹ نکھل گپتا کو گرفتار کرکے کارروائی مکمل کرلی، اور اس پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔