منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر میں شدید لڑائی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج مخر کرنے کے حق میں بات کرتے رہے، حماد اظہر نے ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے پر زور دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ علی امین نے حماد اظہر کو جواب دیا کہ آپ خود روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو، میں دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی، میرے ارکان اسمبلی گرفتار ہیں صوبے کے ورکرز کو بھی بچانا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حماد اظہر نے علی امین سے جواب میں کہاکہ الزام مت لگائیں احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا۔

ذرائع کے مطابق اس پر علی امین نے کہاکہ آپ تو روپوش ہو کیسے لیڈ کریں گے ورکرز کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے؟ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حماد اظہر نے جواب میں کہا کہ آپ کی گفتگو کا انداز سیاسی، اخلاقی اور تہذیب سے ہونا چاہیے، اگر اختلاف ہے تو تضحیک آمیز الفاظ مت استعمال کریں، آپ طعنے نہ دیں ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک سینیئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچا کرایا۔ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کی ٹنڈو اللہ یار میں کانفرنس پر بھی کمیٹی میں مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کو منظور کیا، اپوزیشن اتحاد کی پانچ جماعتوں نے احتجاج مخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج مخر کرنے کے لیے اہم شخصیات کے رابطوں سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپوراور حماد اظہر کی تلخی پر مقف دیتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا،میرے لیے یہ تشویشناک ہے پارٹی کے اندرونی معاملات کیسے باہر آتے ہیں، پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، ہر کسی کا اپنا اپنا موقف ہوتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…