لاہور (این این آئی)مذہبی سکالرڈاکٹرذاکر نائیک نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد بڑھی ہے، مگر ہر کوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات مارتا ہے۔جامعہ اشرفیہ میں خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالرڈاکٹرعبدالکریم ذاکر نائیک نے کہا کہ میں فقیہ یا مفتی نہیں ہوں، صرف دعوت اسلام دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹراسراراحمد سے 1991ء میں ملا ان کے اشتیاق کی وجہ سے میںداعی بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تعداد بڑھی ہے مگر ہرکوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات مارتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی ہدایت پرعمل کرنے سے ہی انسانیت کا حل ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑیں تفرقے میں نہ پڑیں۔