اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندوستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے اور اس حوالے سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل ڈیفنس کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ’پہلے ہمیں خطے کے محل وقوع کو سمجھنا ہوگا اور اس کے بعد دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی۔‘انھوں نے کہا کہ افغانستان کا استحکام اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کا طویل المدتی حل، دو ایسی شرائط ہیں جن کی ضمانت سے خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ افغانستان کے امن عمل کو اس کی اصل روح اور سچائی کے ساتھ قبول کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے اسٹیک ہولڈرز (پاکستان، افغانستان اور طالبان) کو سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے، جسے عالمی برادری کی حمایت حاصل ہو۔
پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،سربراہ پاک فضائیہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
-
20 سال پرانی گاڑی کے مالکان ہوشیار! نئی پالیسی سامنے آگئی
-
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
-
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
راولپنڈی،14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی اور سفاکانہ جنسی تشدد کرنے والا درندہ گرفتار
-
ایف بی آر کا سسٹم عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
-
یو اے ای کا ویزا آن آرائیول، مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے نئی شرائط جاری
-
وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کر دی
-
پاکستان کی بڑی سائنسی کامیابی، زمینی شورِ آب میں پہلی بار لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق
-
سونے اورچاندی کی قیمتوں میں کمی
-
گھر میں گھس کر 18سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی



















































