جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبیک کیوب تیار کرلیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)دنیا کا سب سے چھوٹا روبیک کیوب صرف 0.19 انچ چوڑا ہے اور اس کی قیمت 5,000 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کی کھلونا بنانے والی کمپنی میگا ہاس نے حال ہی میں دنیا کے سب سے چھوٹے روبیک کیوب کی رونمائی کی۔ ایلومینیم کا یہ کیوب صرف 0.19 انچ فی سائیڈ ہے اور اس کا وزن صرف 0.33 گرام ہے۔ اس کی قیمت 5,320 ڈالر ہے۔

ہنگری کے مجسمہ ساز ایرنو روبیک کی اخترا اصلی روبیک کیوب کی 50ویں سالگرہ پر مذکورہ بالا جاپانی کھلونا ساز کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبیک کیوب تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا۔کمپنی نے چار برس قبل اس پروجیکٹ کے آئیڈیا کو سامنے لانے کے بعد 2022 میں اس پر کام شروع کیا۔ اگرچہ صرف 0.5 سینٹی میٹر چوڑائی کا ایک دھاتی مربع بنانا آج کے دور میں اتنا مشکل نہیں۔ لیکن ساتھ ہی ایک فعال روبک کیوب بنانا جس میں روٹیٹنگ فیس ایک بڑا چیلنج تھا۔ جاپانی کمپنی نے اس بات کو یقینی بنانے کیلیے ماہر کام کرنے والوں کو یکجا کیا جس سے یہ کام ممکن ہوا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…