ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی: ماڑی پور سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا مبینہ جاسوس گرفتار

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس سے دستی بم، اوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا جاسوس ہے، اس کے قبضے سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشہ جات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مبینہ جاسوس نیپال کے راستے بھارت جاتا رہا۔کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کی انٹیلی جینس ایجنسی را کے جاسوس محمد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کرتا تھا، ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…