عمرکوٹ(این این آئی)عمرکوٹ میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، کوہلی برادری سے تعلق رکھنے والے کسان اور اس کے تین بچوں کی لاشیں آم کے درختوں سے لٹکتی ملیں ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شگن نے ناراض بیوی کو سسرال سے گھر واپس لانے میں ناکامی پر بچوں کو مار کر خودکشی کی۔
بچوں میں 9 سالہ بھاگ چند، 7 سالہ ہیرو اور 5 سالہ شگنہ کوہلی شامل ہے، پولیس کو شک ہے کہ والد شگن نے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کر کے خود کشی کی شگن اکیلا تینوں بچوں کو ایک ساتھ کیسے لٹکا سکتا تھا؟ پولیس بھی کشمکش کا شکار ہے۔دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایاکہ شگن ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تھا، بیوی نے تشدد کے باعث شگن کی ساتھ جانے سے انکار کیا تھا۔ مزید تحقیقات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ممکن ہوگی۔نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔