جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر اسپتال میں خاتون سے جنسی ہراسانی کا واقعہ، مقدمہ اورنگی ٹائون تھانے میں درج

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اورنگی ٹاون قطر اسپتال میں مبینہ طور پرخاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آگیا۔اورنگی ٹائون تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر8 ایل میں واقع قطر اسپتال میں مبینہ طورپرخاتون کو جنسی حراساں کا واقعہ پیش آیا جس کامقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میری چارسالہ بیٹی بیماراوربچہ وارڈ میں داخل تھی22 ستمبر کی رات ڈھائی بجے بچی کو بخار تیز ہوگیا تھاڈاکٹر کو بتانے پران سے انجکشن منگوایا گیامیں انجیکشن لینے جا رہی تھی تو دو افراد مجھے پکڑ کر ایک کمرے میں لے گئے جہاں پہلے سے دو افراد موجود تھیچاروں نے مجھ سے دست درازی کی اورعفت میں خلل ڈالا۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپتال کے چوکیدار نے کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں آکر مجھے کمرے سے نکالا معلومات کرنے پردوملزمان کے نام عمیر اور یاسین معلوم ہوئے ہیں جبکہ دیگر دو افراد کو سامنے آنے پرشناخت کرسکتی ہوں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…