ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سائنسدانوں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے سائنسدانوں نے ایک نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے علاقے جنوبی گلوسٹر شائر میں این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ کے سائنسدانوں کی قیادت اور برسٹل یونیورسٹی کے تعاون سے محققین کی ایک ٹیم نے ایم اے ایل نامی ایک نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بالا پیش رفت نے اے این ڈبلیو جے (AnWj) نامی اینٹی جن سے جڑی ایک 50 سال پرانی پہیلی کو سلجھا دیا ہے جو پہلی بار 1972میں سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔رپورٹ کے مطابق سینئر سائنسدان لوئیس ٹیلی کی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے اے این ڈبلیو جے (AnWj) اینٹی جن سے محروم مریضوں کی شناخت کے لئے ایک جینیاتی ٹیسٹ بھی تیار کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جینیاتی ٹیسٹ سے ایم اے ایل (MAL) بلڈ گروپ والے نایاب مریضوں کی بہتر دیکھ بھال ہو سکے گی اور ایسے خون کا عطیہ کرنے والوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔لوئیس ٹیلی نے بتایا کہ ابھی اس ٹیسٹ سے مستفید ہونے والے لوگوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…