منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

راولپنڈی ،آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کا7 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

datetime 16  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے سات غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں جن میں پاک پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سکیم، ایگرو پارک ہاؤسنگ سکیم، گرین لیک سٹی، رائزر مارکیٹنگ، عطار فارمز، جی بی ویلی اور آرگینک میڈوز شامل ہیں جو موضع بگہ شیخاں، موضع رلہ گجراں،موضع کْڑی خدا بخش، موضع بنیاں، موضع ججا سے بڈھیال روڈ، موضع ناتھا دوال اور موضع بسنتا تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہیں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ہے۔

ترجمان آر ڈی اے کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مین گیٹ، سائٹ کے دفاتر ، کنٹینرز، باؤنڈری والز اور روڈ ڈیوائیڈرز کو سر بمہر اور مسمار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن کی نگرانی کمشنر راولپنڈی ڈویڑن محمد عبدالعامر خٹک انجینئر، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر دھوکہ دہی کی روک تھام اور شہریوں کو استحصال سے بچانے کے لیے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آرڈی اے عوام الناس کو مطلع کرنے کے لیے باقاعدگی سے پریس ریلیز جاری کرتا ہے اور شہریوں کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ آر ڈی اے ویب سائٹ (www.rda.gop.pk) دیکھیں اور صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈیویلپمنٹ کو روکنے کے لیے سابقہ وارننگ کے باوجود مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بکنگ دفاتر کا کام جاری رکھا ہوا تھا۔ مشترکہ آپریشن ٹیم میں آر ڈی اے اور تھانہ روات، تھانہ مندرہ اورتھانہ کلر سیداں کے اہلکار شامل تھے۔ ٹیم کے کلیدی ارکان میں شیزا بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے، آر ڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز اور ٹیم کے دیگر ارکان شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…