منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

ساؤتھ انڈین ایوارڈز، ایشوریا رائے نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2024 |

دبئی(این این آئی) بھارت کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جاندار اداکاری کا جادو چلاتے ہوئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 15 ستمبر کی شب دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

ایشوریا رائے اور اْن کی بیٹی نے ایوارڈ شو کی ریڈ کارپٹ پر واک کی اور پھر پنڈال کے باہر جمع اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024 میں ایشوریا رائے بچن کو اْن کی فلم ‘پونیئن سیلوان 2 بھی شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ (کریٹکس) کا ایوارڈ ملا۔ایشوریا رائے کی ویڈیو وصول کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر پہنچیں تو اْن کی بیٹی نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ میں اپنی والدہ کی کامیابی کا خوبصورت لمحہ قید کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…