پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سعودی فٹبال کلب النصر کا کرسٹیانو رونالڈو کو دنیائے فٹبال میں 900 گول کرنے پر اسپیشل تحفہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کو دنیائے فٹبال میں 900 گول کرنے پر اسپیشل تحفہ پیش کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے کیرئیر کے 900 گول اسکور کرنے پر منفرد انداز میں جشن منایا اور پلئیر کو گوٹ 900 گولز کی شرٹ پیش کی۔رونالڈو نے کیریئر کا 900 واں گول نیشنز کپ کے مقابلے میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کیخلاف اسکور کیا۔

میچ کے بعد کلب واپسی پر رونالڈو کو شاندار تحفہ پیش کیا گیا جس پر وہ مسرور نظر آئے۔دوسری جانب پرتگال کی قومی ٹیم کے کوچ رابرٹو مارٹینز اور مڈفیلڈر روبن نیوس دونوں نے اشارہ دیا ہے کہ پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح ریٹائر ہونے سے پہلے 1 ہزار گولز اسکور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 145، پرتگال کیلئے 131، جووینٹس کیلئے 101، النصر کیلئے 68، اور اسپورٹنگ سی پی کیلئے 5 گول کیے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…