شارجہ(نیوز ڈیسک)خوبصورت زیور دیکھ کر ہر خاتون کا دل اسے پہننے کو چاہتا ہے۔ لیکن شارجہ میں ایک ایسی انگوٹھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے، جسے پہنا نہیں صرف دیکھا ہی جاسکتا ہے۔ 21قیراط کے 58کلو گرام سونے سے تیار کردہ دنیا کی اس سب سے بڑی انگوٹھی کی مالیت 30لاکھ امریکی ڈالر ہے، جبکہ اس میں تقریباً 5کلو گرام کے قیمتی نگینے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ’نجمت تائبا‘ نامی اس انگوٹھی کو پچپن55 کاریگروں نے 45دنوں تک مسلسل 10گھنٹوں کی محنت کے بعد سن 2000میں تیار کیا تھا جب اس کی مالیت صرف 547000ڈالر تھی، تاہم سونے کے تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث اب اس کی مالیت 30لاکھ ڈالر تک جاپہنچی ہے۔ واضح رہے کہ اس انگوٹھی کو دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کے طور پر گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ میں پہلے ہی شامل کیا جاچکا ہے۔