جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

والد کی خودکشی کے بعد ملائکہ اروڑا کا پہلا بیان آگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔ملائکہ اروڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے اپنے پیارے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے، وہ پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا خاندان گہرے صدمے میں ہے، لہٰذا میری میڈیا اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لیکر لاش تحویل میں لے لی تھی جبکہ حکام تاحال خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اْن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…