ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا: وزیر دفاع

datetime 10  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم 18 ارب ڈالر کہاں سے دیں گے، اس وقت کے مالی حالات میں ہم 18 ملین بھی نہیں دے سکتے: خواجہ آصف
امریکا سے ڈپلومیسی کی جائے تاکہ وہ یہ معاہدہ مکمل کرنے دے، رواں ماہ وزیراعظم امریکا جائیں گے انہیں یہ بات ضرور کرنی چاہیے’بیان
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہم 18 ارب ڈالر کہاں سے دیں گے، اس وقت کے مالی حالات میں ہم 18 ملین بھی نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا، امریکا سے ڈپلومیسی کی جائے تاکہ وہ ہمیں یہ معاہدہ مکمل کرنے دے، رواں ماہ وزیراعظم شہبازشریف امریکا جائیں گے انہیں یہ بات ضرور کرنی چاہیے، ایران نے برادر اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے بہت صبر کیا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو 2008 یا 2009 میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا، ایران عالمی عدالت جا رہا ہے تو اسے اپنے حقوق کا تحفظ کرنا پڑ رہا ہے، ایران پاکستان پر 18ارب ڈالر ہرجانے کے لیے پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…