بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ارشد ندیم کو سندھ حکومت نے گاڑی کا خصوصی نمبر جاری کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اولمپئین ارشد ندیم کو سندھ حکومت نے گاڑی کا خصوصی رجسٹریشن نمبر جاری کردیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو منگل کو منعقدہ تقریب میں اے این او 9297 نمبر پلیٹ پیش کی گئی۔پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو نجی موٹر کمپنی کے دورے کے موقع پر پیش قیمتی کار بطور تحفہ پیش کی گئی تھی۔

اس موقع پر اولمپئین ارشد ندیم نے کہا کہ ملک کے لیے اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوشی ہوئی اور سب سے زیادہ خوشی قوم کی جانب سے بھرپور پذیرائی پر ملی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کے لیے اعزازات حاصل کرتا رہالیکن سب سے بڑی کامیابی پیرس اولمپکس میں ملی،ٹویوٹا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اولمپک مقابلوں سے قبل مجھے اسپانسر کیا جس سے میری بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی اور میں نے بھرپور محنت اور لگن کی بدولت کامیابی پائی۔

انہوں نے کہاکہ انجری کے زمانے میں ڈاکٹر اسد شاہ نے خصوصی توجہ سے بھرپور علاج کیا جس کی بدولت میں اولمپک میڈل جیتنے کے قابل بنا۔ارشد ندیم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ کوچ سلیمان بٹ، والد اور بھائی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 برس کے بعد اولمپک میڈل دلوانے کا کارنامہ انجام دیا، وہ اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…