بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے27تا28 اگست 2024 کے دوران پنجاب اورسندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے،ہوائوں کا سلسلہ اس وقت گجرات، انڈیا کے قریب موجودہی جس کے زیر اثر سندھ کے بیشتر علاقوں سمیت جنوب مشرقی پاکستان میں اثرات مرتب ہوں گے۔اس سلسلے کے زیر اثر سندھ کے مختلف اضلاع بشمول نگرپارکر، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین،سجاول،دادو سانگھے، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ اور مٹیاری میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ موجود ہے اور اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا باعث بنے گااس سلسلے کے زیر اثر راولپنڈی/اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب، گوجرانوالہ، لاہور اور ساہیوال ڈویژن سمیت اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خانپور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، کوٹ ادو، منڈی بہاالدین کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔موسلادھار بارش کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال جبکہ مقامی ندی نالوں میں بہا میں اضافے کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش اورآندھی سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں، کمزور تعمیرات،کچے مکانات کی چھت/دیوار گرنا، بجلی کے کھمبے، بل بورڈ، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ متاثر ہو سکتے ہیں۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور تیز بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…