منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کارساز حادثے میں جاں بحق آمنہ کے آخری الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کارساز پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی نوجوان لڑکی آمنہ کے آخری الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 4 روز قبل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی آمنہ کا آخری واٹس ایپ اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ وائرل ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ جاں بحق ہونے والی آمنہ گھر میں سب سے چھوٹی اور باپ کی لاڈلی تھی، باپ نے پاپڑ بیچ بیچ کر بیٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا۔

جامعہ کراچی سے ڈگری مکمل کرنے کے بعد آمنہ نے نوکری کا اغاز کیا اور انتقال سے قبل بزنس کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے نجی جامعہ میں زیرِ تعلیم تھی۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک گروپ میں آمنہ عارف کی گزشتہ برس کی گئی پوسٹ بھی شیئر کی گئی تھی۔مذکورہ فیس بک گروپ کی ایڈمن کنول احمد نے آمنہ عارف کی گزشتہ برس کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں زندگی سے بھرپور نوجوان لڑکی نے اپنی والدہ کی خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا تھا اور اپنی تمام تر کامیابیاں ان کے نام کی تھی۔اب متوفی کی ایک دوست کی جانب سے شیئر کیا گیا متوفیہ کا آخری واٹس ایپ اسٹیٹس بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے، جس میں آمنہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

اس بات سے بے خبر کہ مذکورہ خیالات و الفاظ اس کے آخری ثابت ہوں گے، اس نے والدین سے درخواست کی کہ اپنی بیٹیوں کو یہ نہ کہیں کہ جب اپنے سسرال جا گی تو پتہ چلے گا، بلکہ یہ کہیں کہ سسرال بھی ایسا ہی ملے جو تمام ناز نخرے اٹھائے تاکہ لڑکیاں شادی سے نہ گھبرائیں۔خیال رہے کہ 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی ایسی بے قابو ہوئی کہ موٹر سائیکل سواروں کو روندتے ہوئے گزر گئی۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار آمنہ اور اس کے والد 60 سالہ عمران عارف جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…