ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کاسفارتی پاسپورٹ منسوخ

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد اور ان کے دوراقتدار میں ارکان پارلیمنٹ کو جاری کیے گئے تمام ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایاکہ بنگلہ دیش کے محکمہ داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ اس فیصلے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بعض ممالک کے ویزا فری سفر کے علاوہ دیگر مراعات بھی حاصل ہوتی ہیں۔ بنگلہ دیشی کی عبوری حکومت کا یہ اقدام مستقبل کے حوالہ سے اس کی پالیسیوں کا آئینہ دار ہے۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد پانچ اگست کو ملک سے فرار ہونے کے بعد اب تک بھارت میں مقیم ہیں اور برطانیہ یا کسی دیگر یورپی ملک میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن تاحال انہیں کسی یورپی ملک نے پناہ نہیں دی۔دوسری طرف بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی طرف سے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن فی الحال بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی بھر سے اس حوالہ سے بھارتی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…