اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی نے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کردیا۔منصوبے کے تحت پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور یہ سرمایہ کاری پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک اگلے دو سالوں میں پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ رواں ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کہاکہ میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز، اور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور ہم سمندری برآمدات کے لیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے تاہم کاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی یقین دہانی کراتا ہے، ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ترقی ،معاشی استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…