جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس قا ضیٰ فائز عیسیٰ اور بھا ئی کی طرف سے دی جا نے والی عارضی حکومت بلو چستان نے قبو ل کر لی

datetime 14  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی) 77ویں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے بھائی قاضی عظمت عیسیٰ کی طرف سے عوامی فلاحی مقصد کے لئے ماحولیاتی مرکز قائم کرنے کے لئے (31680) سکوائر فٹ اراضی کا تحفہ بغیر کسی قیمت کے دیا ہے، جسے حکومت بلوچستان نے قبول کر لیا ہے۔ مذکورہ اراضی ضلع زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے متصل ہے۔ اس علاقے کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے آخری ایام کی رہائش گاہ کے طور پر خصوصی اہمیت حاصل ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ زیارت میں واقع صنوبر کا جنگل دنیا کے بڑے صنوبر کے جنگلات میں سے ایک ہے. اور یہاں پائی جانے والی صنوبر کی ایک قسم دنیا میں کہیں اور موجود نہیں ہے۔

یہاں موجود کچھ درخت ایک ہزار سال سے بھی زیادہ پرانے ہیں۔ مذکورہ ماحولیاتی مرکز کا مقصد صنوبر کے جنگل کے تاریخی اور قیمتی ورثے کو محفوظ کرنا اور ماحولیاتی تبدیلی اور انسانی دخل اندازی سے بچانا ہے۔مزید برآں اس حوالے سے تحقیق اور معلوماتی ترویج کرنا بھی ہے۔

مذکورہ بالا ماحولیاتی مرکز میں عوام الناس، سیاحوں، طلبائاور اساتذہ کے لئے مختلف سرگرمیاں بشمول نیچرواک، خصوصی نمائش اور معلوماتی لیکچرز و بروشرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس مرکز کے تحت بلوچستان کی تمام منفرد ماحولیاتی خوبصورتی اور ماحولیاتی تبدیلی کے درپیش چیلنجز سے آگاہ بھی کیا جائے گا۔ نمائشی ہال، ٹورسٹ سنٹر اورسیمینار ہال اس مرکز کے اہم جزو ہو نگے۔ حکومت بلوچستان عزت مآب چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اورقاضی عظمت عیسیٰ کی مشکور ہے کہ انہوں نے اپنی ذاتی جائیداد عوامی مفاد کے لئے وقف کردی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…