اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

‘ بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا’، ارشد ندیم کی کامیابی پر والد کی آنکھ سے آنسو نکل پڑے

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاںچنوں (این این آئی)پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتے تھے۔ ارشد ندیم کی تاریخی فتح کے بعد حکومتی اور ملک بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے قومی ہیرو کیلئے انعامات و تحائف کا اعلان کیا جارہا ہے۔ ایسے میں ارشد ندیم کو دیے گئے ایک تحفے کو وصول کرتے ہوئے ان کے والد ایک بار پھر جذباتی ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میزبان کے پوچھنے پر ارشد ندیم کے والد نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ یہ آنسو میری اوقات کے ہیں، میں اس گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا، میں نے محنت مزدوری کرکے ارشد کو پالا لیکن کسی سے بھیک نہیں مانگی ‘۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپسی پر قوم نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…