پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کیساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 12  اگست‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بالآخر اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے ہیں، دوسری جانب گزشتہ دنوں ابھیشیک بچن نے طلاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائک کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑلیا تھا۔

تاہم، اب ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں کے بارے میں بات کی۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے ”بالی ووڈ یو کے” سے گفتگو کرتے ہوئے اْنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں پْرتعیش بنگلہ تحفے میں دیا ہے جس کی وجہ سے ایشوریا رائے ناراض ہیں۔یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…