لاہور(این این آئی)پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی پر چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کردیا۔
میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو اہل خانہ سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔