پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈلسٹارشد ندیم کیلئے انعامات کی برسات

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم کیلئے انعامات کی برسات ہوچکی ہے’ایک اندازے کے مطابق اب تک 25کروڑ روپے، کئی اپارٹمنٹس، سونے کے تاج،کئی گاڑیاں اور دیگر انعامات دینے کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر انکی فین فالوئنگ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کیلئے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا جبکہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی اولمپئین کیساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔

تاریخ ساز کامیابی پر ان کیلئے اسپانسرز کی جانب سے بھی آفر آنا شروع ہوگئی ہیں۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے بھی اعلان کررکھا ہے وہ 2024 پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 50 ہزار ڈالر انعام دے گی۔حکومت پنجاب نے نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے انکے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی دعویٰ کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ قومی ہیرو کو گورنر ہاؤس مدعو بھی کیا۔سندھ حکومت نے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپئین ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام نقد رقم دینے کا وعدہ کیا۔

کراچی پریس کلب نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال نے اپارٹمنٹ دینے، کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ، نجی ٹی وی چینل نے بھی 10 لاکھ جبکہ پاکستان گیس اینڈ آئل نے زندگی بھر کیلئے مفت پیٹرول دینے کا اعلان کررکھا ہے۔واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…