جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حالات تو ٹھیک نہیں لیکن ابھی ہاتھ سے نہیں نکلے، مولانا فضل الرحمان

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالات تو ٹھیک نہیں لیکن ابھی ہاتھ سے نہیں نکلے، تمام سیاستدانوں کو سنجیدہ سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،شدت پسندی کی گنجائش نہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات تو ٹھیک نہیں ہیں، لیکن ایسے بھی نہیں کہ ہاتھ سے نکلے ہوئے ہیں،حالات کو ٹھیک ہونا چاہیے،تمام سیاستدانوں کو اس حوالے سے سنجیدہ سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شدت پسندی، اور ایک ایسے پوائنٹ پر جانا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کے بھی قابل نہ رہیں، اس کی گنجائش نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کس طرف سے پیش قدمی کرنی چاہئے تو امیر جے یو آئی نے کہا کہ پیش قدمی تو ہر طرف سے ہوسکتی ہے تاہم ہم سب ساتھی ہیں، سیاسی اختلاف ہونے کے باوجود ہم ایک دوسرے سے ملتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں، کوئی ایسی صورتحال نہیں کہ ہم۔ایک دوسرے کے ساتھ نہ بیٹھ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اسمبلی میں عام گفتگو کرتے ہیں وہاں ہر چیز ریکارڈ ہورہی ہوتی ہے، میڈیا بھی ریکارڈ کررہا ہوتا ہے، اس کے علاوہ تو ہم دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ایوان نے ارشد ندیم کو مبارک دی ہے، ایوان اور پوری قوم کی طرف سے مبارک دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ میرا خیال ہے الیکشن ایکٹ کے حوالے سے تحفظات تو ہیں، ٹائمنگ کو دیکھنا پڑتا ہے، الیکشن ایکٹ پر یہ سوالات پیدا ہوں گے کہ کیا یہ نیک نیتی پر مبنی بھی تھا ،بات چیت کی کوشش کرنی چائیے اللہ مدد کرے گا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف سے مزاکرات کے لئے کمیٹی قائم ہے، کیا ٹی او آرز بن گئے ہیں رتو مولانا نے کہا کہ تحریک انصاف سے مزاکرات تو کمیٹی کے حوالے کئے ہوئے ہیں کمیٹی جانے اور مزاکرات جانیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…