بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تینوں بیٹے گھر کا کام کرتے ہیں جس کا انہیں معاوضہ دیتی ہوں، متھیرا

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ اپنے تینوں بیٹوں کو گھر کے کاموں کا معاوضہ دیتی ہوں،ماں کا رویہ بچوں کی شخصیت میں رچ بس جاتا ہے، یہ رویہ صرف لڑکیوں ہی نہیں لڑکوں میں بھی منتقل ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ماڈل ومیزبان متھیرا نے کہا کہ میرے 3بیٹے ہیں، سب سے بڑا بیٹا 16سال کا ہے، اس عمر کے بچوں کیلئے میں ہر ماں باپ کو یہی کہتی ہوں کہ ٹین ایج بچوں کو اور ان کی غلطیوں کو نظر انداز کریں کیونکہ اس عمر میں بچوں کو اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے، ٹین ایج بچے کا دماغ اپنے قابو میں نہیں ہوتا اس لیے بچے جھگڑا لو ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا گھر میں برتن دھوتا ہے تو اس کو اس کام کیلئے ہر مہینے پیسے ملتے ہیں جو میری بہن دیتی ہے، ایک بیٹا ناشتہ بناتا ہے اور ایک بیٹا گھر میں کیبنٹ صاف کرتا ہے تو اسے میں معاوضہ دیتی ہوں، جب بچوں کو ان کاموں کے پیسے ملتے ہیں تو انہیں ان کاموں کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے، دوسری اور اہم چیز اس طرح بیٹوں کو بھی گھر کے کام کرنے کی عادت ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں گھر کے یا بچوں کی ذمہ داری سے متعلق اپنے بیٹوں کو کچھ بھی جتاتی نہیں ہوں لیکن ان کے سامنے گھر کے اخراجات کے بل ضرور رکھتی ہوں تاکہ انہیں بھی اندازہ ہوسکے کہ کس چیز کی کیا قیمت ہے،ایسی صورت میں بچوں میں احساس پیدا ہوتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماں کا رویہ بچوں کی شخصیت میں رچ بس جاتا ہے، یہ رویہ صرف لڑکیوں ہی نہیں لڑکوں میں بھی منتقل ہوتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…