کراچی (این این آئی)موحودہ مالی سال کے پہلے ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق جولائی 2024 میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 19.7 فیصد بڑھ گیا،جس کیبعد تجارتی خسارہ 1.95 ارب ڈالرتک پہنچ گیاہے،پچھلیسال اسی مہینے میں یہ خسارہ 1.63 ارب ڈالر تھا۔جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہیں،جولائی 2023 کی مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 11.83فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس دوران درآمدات بھی 15.30 فیصد اضافیسے 4.25 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں برآمدات میں 9.77 فیصد کمی آئی، جون میں برآمدات 2.55 ارب ڈالر جبکہ جولائی میں 2.30 ارب ڈالرریکارڈ کیے گئے۔جون کے مقابلے میں جولائی میں درآمدات میں بھی 14.27 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جون میں درآمدات 4.96 ارب ڈالر جبکہ جولائی میں 4.25 ارب ڈالر رہیں،جون کے مقابلے جولائی میں خسارے میں 19.05 فیصد کمی آئی۔