جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپر چترال میں سیلاب سے تباہی، دو افراد جاں بحق ،50 گھر مکمل تباہ ہوگئے

datetime 1  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (این این آئی)اپر چترال کے دور افتادہ گائوں تورکھو سو ریچ میں سیلاب سے تباہی، دو افراد جاں بحق ایک زخمی ،50 گھر مکمل تباہ اور 42 گھرانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔سو ریچ تورکھو میں بدھ کی صبح قریب 6 بجے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔گائوں کے گائوں صفحہ ہستی سے مٹنے کی خبر ہے دو افراد زندگی کے بازی ہار گئے50 گھرانے مکمل تباہ اور 42 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے سیلاب کی وجہ سے ،کھڑی اور تیارفصلیں ،باغات اور جنگلات ملیامیٹ ہوگئے ہیں۔

موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے صحی معلومات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہے کوشش کے باوجود کوئی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔انتہائی کوشش کے بعد سابق ناظم شیر بہادر سے رابطہ ہوسکا جو خود بھی سیلاب متاثرین میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث گائووں کے 80 فیصدآبادی صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایک خاتون زوجہ برکت خان اور ایک مرد بلبل علی ملبے تلے دب کر وفات پا گئے ان کے لاش مقامی رضاکاروں نے سخت محنت کے بعد ریکور کی ۔

جبکہ ایک فرد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیے گئے ۔ لوکل رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ضلعی انتظامیہ متحرک ہے مقامی پولیس موقع پر موجود ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عسی محمد عملہ اور امدادی ساماں سمیت جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے ہیں جو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرینگے۔ ۔موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مشکلات پیش ارہے ہیں علاقے سے باہر رہنے والے گاوں کے لوگ حالات سے بے خبر اور پریشان ہیں۔ سابق ناظم شیر بہادر نے انتظامیہ اور مخیر اداروں سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے۔اپ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاسماندہ گاوں کے لوگ بالکل مفلوج اور بے بس ہوگئے ہیں حکومتی اور مخیر اداروں کو فوری اور خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…