کراچی (این این آئی)بھارت جانے والے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق عمان کے مسافر کو دوران پرواز دل میں تکلیف ہوئی تھی، جس پر پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔بیمار مسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔غیرملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا جارہی تھی، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوار تھے۔