منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی

datetime 31  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی ہوئی ہے۔انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، انہوں نے پہلی پوزیشن نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے چھینی ہے، جو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر ہیں۔اسٹیو اسمتھ، روہت شرما ایک ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا کی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔سوریا کمار یادیو کی دوسری، فل سالٹ تیسری، یشسوی جیسوال کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ محمد رضوان کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آگئے، سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کی وانندر ہسارانگا 2 درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…