منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت شہر بنگلور میں آگ اگلنے والی جھیل

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ڈیسک )بھارتی شہر بنگلور کے وسط سے گزرنے والی بیلندر نامی جھیل میں زہریلا پانی مکمل طور پر بھر گیااور آلودگی کے باعث پانی فوم کی شکل اختیار کرچکا ہے جب کہ گندگی سے جھیل میں آگ بھی لگ جاتی ہے جس سے اسے ”آتشیں جھیل“ بھی کہا جاتا ہے۔
بیلندر نامی اس جھیل کا رقبہ 9 ہزار ایکڑ ہے جو بنگلور کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے جس میں کئی سال سے نکاسی کا پانی اور فیکٹریوں کا زہریلا پانی شامل ہورہا ہے جس نے پانی کی اوپری سطح کو شیونگ فوم کی شکل دے دی ہے جب کہ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اس میں تیل، گریس اور دیگر غلاظت جمع ہونے سے جھیل میں کبھی کبھی آگ بھی لگ جاتی ہے جس کے باعث اسے ”آتشیں جھیل“ بھی کہا جاتا ہے۔
بارش کے بعد اس جھیل کی بدبو پورے علاقے میں پھیل جاتی ہے اور اس میں موجود فوم اڑ کر آس پاس گزرنے والی گاڑیوں اور دیگر افراد پر گرتا ہے جب کہ گندے پانی میں خطرناک کیمیکل ملاوٹ کے باعث جھیل میں کئی بار آگ بھی لگ چکی ہے جسے دیکھ کر لوگ بری طرح خوفزدہ ہیں۔
بنگلور کے ایک ماہرِ ماحولیات ٹی وی راما چندرن نے جھیل میں آگ لگنے کے واقعات پر رپورٹ ترتیب دی ہے جس کے مطابق بغیر ٹریٹمنٹ کا آلودہ پانی جھیل میں آنے سے آلودگی اور آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں اس لیے علاقے کے عوام کو اس سے متعلق شعور حاصل کرنا ہوگا کیونکہ جھیل میں خطرناک کیمیکل کی موجودگی کے باعث سگریٹ پھینکنے سے بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلور کو ہزاروں جھیلوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے تاہم بڑھتی ہوئی آلودگی کے سبب اب یہاں گندے ٹینکوں کی بھی بھرمار ہے اور شہر کے مجاز ادارے ان مسائل پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…