ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا معاملہ، پولیس تفتیش میں نئے انکشافات

datetime 23  جولائی  2024 |

لاہور ( این این آئی) ضلع کچہری لاہور نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمرکو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ عروج کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ ملزمہ آمنہ عروج سے تفتیش درکار ہے، ملزمہ سے مال، مقدمے کی اشیا ریکور کرنا مطلوب ہیں چنانچہ عدالت ملزمہ آمنہ عروج کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔پولیس نے مزید استدعا کی کہ دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ 22جولائی کو لاہور میں معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر کو ڈراما بنانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اغوا اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ تشدد کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…