اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کیلئے بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ،ذرائع

datetime 19  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کا امکان نہیں، تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پالیسی کی وجہ سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں، حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا ہے۔ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری نہیں ملی ہے، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی لیگ میں معاہدے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…