لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تمام بیانات کو رہنمائوں کی ذاتی رائے قرار دے دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ٹوئٹ ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔
پیپلزپارٹی کے جن رہنمائوں نے بیان دیا ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہے، پیپلزپارٹی اپنا موقف اپنے ترجمان یا متعلقہ لوگوں کے ذریعے ہی جاری کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ پارٹی کی قیادت مشاورت کے بعد ہی اپنی کوئی رائے دے گی۔