کراچی(این این آئی)بجلی و گیس سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، شہری پھٹ پڑے۔کراچی کے ایک شہری نے کہاکہ موجودہ حکومت سے اچھے کی کوئی امید نہیں، ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے ہیں، ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان نے کہا کہ غریبوں کی پریشانی کو کوئی سمجھنے والا نہیں کہ وہ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔
نوجوان نے کہاکہ آئے دن بجلی گیس پیٹرول سمیت ہر چیز پر پیسے بڑھا دیئے جاتے ہیں، عوام بری طرح پس کر رہ گئے ہیں کہاں جائیں؟۔پیڑول پمپ پر کھڑے ایک کار سوار نے کہا کہ صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ غریب کے تن پر کپڑے بھی رہے یہ لوگ سب نوچ کر کھا گئے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔