کراچی (این این آئی) اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ اپنی جھوٹی تعریفوں سے مجھے چڑ ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے جیسے جسم پر کیڑے چل رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے جھوٹی تعریفیں سننا بالکل پسند نہیں ہے، میرا ماننا ہے کہ سب کو نارمل رہنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ میری ایک خاتون کے ساتھ بات چیت شروع ہوئی، دوسری سے تیسری ملاقات میں اس خاتون نے میری وہ بھی تعریفیں کرنا شروع کر دیں جیسی میں ہوں ہی نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی تعریفیں سن سن کر اکتا گئی تھی اور اس خاتون کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ کیا آپ مجھے صحیح سے جانتی بھی ہیں، میری تعریف نہ کریں، آپ کو جو مجھ سے مطلب ہے میں وہ پورا کر دوں گی مگر میری بلا وجہ کی تعریف نہ کریں۔نادیہ خان نے کہا کہ میری کوئی تعریف کرے تو مجھے بہت اکتاہٹ ہوتی ہے، مجھے اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہیں۔