جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان اور سلمان خان کی 20سالہ دوستی میں دراڑ پڑنے لگی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )بالی ووڈ کے خانز کے درمیان جاری سرد جنگ کی خبریں ہر وقت ہی میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔شاہ رخ اور سلمان خان کی درمیان دشمنی دوستی میں تو تبدیل ہوگئی البتہ خبر کے مطابق عامر خان اور سلمان خان کی 20 سالہ پرانی دوستی میں دراڑ پڑ رہی ہے۔بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں اداکار عامر خان نے اپنے گھر پر ایک تقریب رکھی جس میں اپنے کچھ خاص دوستوں کو مدعو کیا جس میں سلمان خان بھی شامل تھے۔تقریب کے شروع ہوتے ہی عامر خان نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی تعریفیں شروع کردی تاہم سلمان کو ان کی یہ باتیں کچھ زیادہ پسند نہ آئیں۔اس دوران عامر نے جوش میں آ کر سلمان خان کی فلموں کے انتخاب پر سوالیہ نشان لگا دیا۔سلمان خان نے عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ اپنی فلموں کے لیے عامر کی طرح محنت نہ کرتے ہوں تاہم اپنے ہدایت کار کو فلم کی کامیابی کا کریڈٹ ضرور دیتے ہیں۔خبر کے مطابق سلمان خان نے تقریب سے باہر جاتے ہوئے عامر خان کو جعلی بھی کہہ ڈالا۔یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ فلم ”انداز اپنا اپنا“ میں اداکاری کے فرائض انجام دیے تھے جس کے بعد سے یہ آج تک بولی وڈ کے بہترین دوست مانے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…