پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

چاہت فتح علی خان سے متعلق ‘سمپسنز’ کارٹون کی پیشگوئی

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز ‘دی سمپسنز’ میں بیسْرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔مستقبل کی پیشگوئی سے مشہور ‘دی سمپسنز’ کارٹون سیریز کی نشریات کا آغاز سال 1989 میں ہوا تھا، اس کارٹون میں کئی ایسے واقعات دکھائے گئے ہیں جنہیں حقیقت میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

‘دی سمپسنز’ کارٹون میں دکھائے گئے متعدد واقعات کے سچ ہونے کے بعد اب پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کارٹون میں ایک اور پیشگوئی کا انکشاف بھی کردیا ہے۔عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ‘دی سمپسنز’ کارٹون کی ایک قسط کی تصویر شیئر کی جس میں نظر آنے والے شخص کا حْلیہ بالکل چاہت فتح علی خان جیسا ہے۔مذکورہ تصویر میں چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھنے والے شخص کے ساتھ کارٹون کریکٹر ‘میگی’ بھی موجود ہے، جسے وائرل گانے ‘بدوبدی’ کی ماڈل وجدان راؤ کہا جارہا ہے۔

عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی جیسے ماضی میں ہوتی آئی ہیں۔اداکار نے کہا کہ سمپسنز نے پہلے ہی اپنی قسط میں پیشگوئی کردی تھی کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب مسلط ہوگا۔عمران عباس کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ عذاب ہم پر ہی نازل ہونا تھا؟



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…