منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

مستقل طور پر بھارت چھوڑنے کی خبروں کے بعد انوشکا کی پہلی انسٹااسٹوری وائرل

datetime 10  جولائی  2024 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کی خبروں کے بعد انوشکا کی انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری وائرل ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بچوں کے ساتھ مستقل طور پر لندن منتقل ہورہے ہیں، اس کے بعد انوشکا سوشل میڈیا سے غائب تھیں جنہوں نے اب ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے۔اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری دراصل پھلوں کی تصویر ہے جس میں بیریز، چیریز اور اسٹرابیریز کی تصویر ہے، ساتھ دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔انوشکا شرما کی یہ پوسٹ ایک مداح کی جانب سے ویرات کوہلی کی لندن ائیرپورٹ سے شیئر کی گئی تصویر کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔

ویرات کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیریز میں کامیابی کے بعد لندن پہنچے تھے جس کے بعد جب ٹیم بھارت پہنچی تو جشن منایا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بارباڈوس میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح دلوانے والے سپر اسٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جہاں ہنگامہ اور شور شرابے نہ ہو اور دونوں آزادانہ گھوم پھر سکیں، ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرسکیں ان کا ہدف ایسا شہر ہے جہاں عام لوگ انہیں پہچان نہ سکیں۔فائنل کے ہیرو جمعرات کو ممبئی میں وکٹری پریڈ میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں وامیکا(بیٹی)اور اکائے(بیٹا) کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…